ڈسکہ میں تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ڈسکہ میں تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن پی پی 129 میں منعقد ہوا، جس میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ملک عرفان تھیم صدر سنٹرل پنجاب، چوہدری اشرف نے بھی شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن جامکے چیمہ ڈسکہ کے قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ مظہر محمود علوی نے تکمیل پاکستان کے حوالے سے نوجوانوں کو پیغام دیا اور تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ