عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

پاکستان عوامى تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداروں نے قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی کی قیادت میں منصور قاسم اعوان، ملک وقار قادرى، عمرقریشى، ھارون ثانى، ملک امجد چاند، شعیب طاہر اور دیگر عہدیدار بھی وفد میں شامل تھے۔

اس موقع پر صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنے شعبہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تحریک قصاص کے پہلے مرحلہ کى شاندار کامیابى کے حوالے سے یوتھ کی بھرپور شرکت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ آئندہ کے لائحہ عمل پر یوتھ ونگ کے لیے آپ نے خصوصی ہدایات بھی دیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس موقع پر عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ملک گیر تنظیمات، کارکنان کی محنت پر انہیں خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔

تبصرہ