ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج یوتھ لیگ کے وفد کی ملاقات، ضربِ امن کاروان پر بریفنگ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی کی قیادت میں 19 اکتوبر 2016 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے فروغِ امن کی کاوشوں اور مجوزہ ’ضرب امن و استحکام پاکستان کاروان‘ کے پلان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں مظہر محمود علوی کا کہنا تھا کہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی میلاد کانفرنس 2015 کے موقع پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف علمی، فکری اور نظریاتی محاذ پر ملک گیر ’ضرب امن مہم‘ کا اعلان کیا تھا۔ منہاج القرآن یوتھ نے ’ضرب امن مہم‘ کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا اور پہلے مرحلے میں جنوری 2016 سے جون 2016 تک 60 سے زائد شہروں میں ’ضرب ٹریننگ ورکشاپس‘ کا انعقاد کر کے تین ھزار (3000) پیس ورکر تیار کیے۔ عوامی سطح پر ’قراردادِ امن دستخطی مہم‘ شروع کی جس میں منہاج یوتھ لیگ کو خاطر خواہ کامیابی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ اب دوسرے مرحلے میں پیغامِ امن کے فروغ کے لیے خیبر تا کراچی ’ضرب امن و استحکام پاکستان کاروان‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کاروان 12 نومبر 2016 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے پشاور آفس سے شروع ہوگا جو چاروں صوبوں اور جموں و کشمیر سے ہوتا ہوا ایک ماہ میں کراچی، مزار قائد پر پہنچے گا۔ کاروان کا مختلف شہروں میں تحریکی کارکنان اور سول سوسائٹی ارکان استقبال کریں گے اور مقامی منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیمات ضرب امن دستخطی مہم کی تشہیر کریں گی۔ کارواں کی قیادت مختلف مقامات پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سابق ذمہ داران کریں گے۔

ملاقات میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن کو ان کی فروغِ امن کی کاوشوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کی درخواست پر کاروان کے شرکاء کے مختلف شہروں میں پہچنے پر ہونے والے پروگرامز میں خطابات کا وقت بھی دیا۔ ملاقات میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عصمت علی اور سیکرٹری سپورٹس شاہ نواز بھی موجود تھے۔

تبصرہ