منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کی تنظیم نو، عامر سلطان صدر منتخب

منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کا مشاورتی اجلاس 8 ستمبر 2017 کو ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منہاج القرآن یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب کے صدر ملک عرفان تھہیم اور ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب کے صدر میاں عنصر محمود سمیت تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد عامر سلطان کو منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کا صدر اور رفیق گجر کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ مظہر محمود علوی نے نو منتخب ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تبصرہ