قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاوءالدین کے عرس پر منہاج القرآن کھپرو کا درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفــان القـرآن 5 اگــست 2018ء کو منعقد ہوا۔ درس عرفان القرآن کا یہ پروگرام شھزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء نقیب الاشراف قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہرعلاوءالدین القادری الگیلانی البغدادی کے سالانہ یوم وصال کے عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کی صدارت کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن ڈویژن نواب شاہ عبدالستار چوھان نے کی جبکہ فقیر شمشاد احمد سیفی، خلیفہ حاجی محمد رحیم نقشبندی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاھد علی شاھ، صدر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ضلع سانگھڑ ڈاکٹر محمد امین بھیو، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار، مالیات سیکریٹری تحریک منہاج القرآن کھپرو محمد بادل ھنگورو، ناظم میمبر شپ تحریک منہاج القرآن کھپرو ممتاز ملاح اور غلامان مصطفیٰ نے شرکت کی۔

تبصرہ