منہاج یوتھ لیگ گجرات کی یوتھ اسمبلی کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر دعوتی مہم بعنوان ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ کی ٹریننگ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کا دوسرا اجلاس گجرات میں ہوا، جس میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر کے ہمراہ منصور اعوان سیکرٹری جنرل، ہارون ثانی نائب صدر اور اسماعیل انعام سیکرٹری ٹریننگ منہاج یوتھ لیگ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ سلیم رضا قائم مقام ضلعی صدر نے بطور اسپیکر، محمد مدثر ضلعی جنرل سیکرٹری نے بطور ڈپٹی اسپیکر اور چوہدری عمر وڑائچ نے بطور سیکرٹری یوتھ اسمبلی گجرات فرائض سرانجام دئیے۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک علماء کونسل اور اہم ایس ایم کے ضلعی قائدین کے ساتھ ساتھ منہاج یوتھ لیگ گجرات کے سابق ضلعی قائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ گجرات کے ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا۔ آغاز میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اسپیکر یوتھ اسمبلی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ محمد مدثر ڈپٹی اسپیکر یوتھ اسمبلی گجرات نے ارکان سے تعارف لیا اور منہاج یوتھ لیگ گجرات کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے تمام یوتھ اسمبلی ارکان سےحلف لیا۔ ہارون ثانی مرکزی نائب صدر نے ارکان یوتھ اسمبلی کو مہم کی تقریر اور منہاج یوتھ لیگ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ٹریننگ دی۔ اسماعیل انعام مرکزی سیکرٹری ٹریننگ نے *جوانوں کو پیروں کا استاد*مہم کی خصوصی ٹریننگ دی۔

مہمان خصوصی مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے یوتھ اسمبلی ارکان کو *جوانوں کو پیروں کا استاد*مہم کے حوالے سے گجرات یوتھ اسمبلی کے ارکان کو خصوصی تربیتی بریفنگ دی۔ آخر میں منہاج یوتھ لیگ گجرات کی طرف سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدور، منہاج یوتھ لیگ کے سابق ضلعی قائدین اور منہاج یوتھ لیگ گجرات کے سٹی قائدین کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس کا اختتام اسپیکر یوتھ اسمبلی نے اختتامی کلمات اور دعا سے کیا۔

تبصرہ