کراچی: منہاج یوتھ لیگ اورنگی ٹاؤن کا یوتھ کنونشن

منہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی ٹاؤن کے زیراہتمام یوتھ کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر فہیم خان، بشیر خان مروت، صارم نور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بنانے کیلئے نوجوانوں کا اہم کردار ہے اب پاکستان بچانے اور اسکی تعمیر و ترقی میں بھی نوجوانوں کو اپنا رول پلے کرنا ہو گا۔ تاریخ گواہ ہے جب اقوام مایوس ہو جاتیں تھیں تب اس وقت کے نوجوان اپنی ہمت اور دلیری سے اقوام کو مایوسی اور بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

مظہر محمود علوی نے مزید کہا نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں اور ریاست نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا ریاست پڑھے لکھے ہنر مند، قابل نوجوانوں کیلئے امید کی کرن بنے اور انہیں مایوسی سے باہر نکالے۔ انہوں نے اورنگی کے نوجوانوں کو 28 اکتوبر ہونے والی یوتھ اسمبلی میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا یوتھ اسمبلی میں ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ مہم پاکستان کے ہر نوجوان کی آواز ہے منہاج یوتھ لیگ اقبال کے نظریئے اور ورثے کی امین ہے۔

تبصرہ