مظہر محمود علوی شہر قائد کراچی کا 7 روزہ تنظیمی دورہ مکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئے

’’ جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ مہم کے ذریعے فکر اقبال کو پروموٹ کیا جا رہا ہے: مظہر محمود علوی

لاہور(29 اکتوبر 2018) منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری میڈیا محمد عمر اعوان نے کہا ہے کہ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر محترم مظہر محمود علوی شہر قائد کراچی کا 7روزہ تنظیمی دورہ مکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے شروع کی گئی مہم’’ جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ کے بارے میں کراچی کے نوجوانوں کو آگاہی دی۔

یوتھ اسمبلی کراچی سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ مہم کے ذریعے فکر اقبال کو پروموٹ کیا جا رہاہے تاکہ نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کرایا جا سکے، اقبال کی فکر سے پاکستان معرض وجود میں آیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو پھر سے فکر اقبال کے ساتھ جوڑا جا سکے تا کہ نوجوان پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

یوتھ اسمبلی کراچی کے اجلاس میں نوجوانوں کے بنیادی حقوق کے حوالے سے قراداد پیش کی گئی جو متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔مرکزی صدر منہاج یوتھ مظہر علوی نے کراچی میں ویلفیئر پراجیکٹ آغوش کا دورہ بھی کیا اور کراچی یوتھ کے مرکزی عہدیدران سے ملاقاتیں کیں ۔انہوں نے یوتھ اسمبلی کے کامیاب اجلاس پر کراچی یوتھ کے صدر فہیم خان اور انکی ٹیم کو مبا رکباد بھی دی۔

تبصرہ