منہاج یوتھ لیگ کراچی کا تنظیمی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کراچی کا تنظیمی اجلاس صدر MYL کراچی فہیم خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں آئندہ ماہ کا ورکنگ پلان اور بالخصوص 17 نومبر 2018 کو باغ قائد میں ہونے والی میلاد کانفرنس کراچی میں نوجوانوں کو بھرپور تعداد میں شرکت اور دیگر انتظامی معاملات بارے فیصلہ جات ہوئے۔ جنرل سیکرٹری MYL کراچی شاہد راجپوت نے کہا کہ آئندہ روز سے ہر ڈسٹرکٹ و شہرکراچی کے ہر ٹاؤن میں جاکر نوجوانوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں میلاد کانفرنس کی دعوت دیں گے تاکہ وہ سرور کائنات حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات جان سکیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے عشق و محبت اور انکی تعلیمات پر عمل کریں.

رپورٹ: صارم نور، سیکرٹری اطلاعات MYL کراچی

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں