منہاج یوتھ لیگ کراچی کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کراچی کا اجلاس نو منتخب جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بشیر خان مروت، شاہد ملک، صارم نور، عاطف جٹ، محمد انور اور طاہر مسعود نے بھی شرکت کی۔ یوتھ لیگ کراچی کے قائدین کے علاوہ ضلعی قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شاہد راجپوت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نا صرف مصور پاکستان ہیں بکہ مسلم امہ کے عظیم ہیرو بھی ہیں۔ یوم اقبال کی چھٹی کا خاتمہ افسوسناک ہے۔ ایک سازش کے تحت نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ