بہاولپور میں یوتھ اسمبلی کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر دعوتی مہم بعنوان ’’جوانوں کو پیروں کا استادکر‘‘ کی ٹریننگ کے سلسلے میں یوتھ اسمبلی کا اجلاس 16 دسمبر کو بہاولپور میں ہوا، جس میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر مہمان خصوصی تھے۔ منصور اعوان سیکرٹری جنرل اور امجد جٹ مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں وسیم چشتی ضلعی صدر نے بطور اسپیکر، راشد قادری ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے بطور ڈپٹی اسپیکر اور حافظ عمر ضلعی جنرل سیکرٹری نے بطور سیکرٹری یوتھ اسمبلی بہاولپور کے فرائض سرانجام دئیے۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک علماء کونسل کے ضلعی قائدین بھی شریک تھے۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ بہاولپور کے ضلعی قائدین اور صوبائی حلقہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کروایا۔ آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اسپیکر یوتھ اسمبلی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کے ایجنڈہ پیش کیا اسپیکر یوتھ اسمبلی نے ارکان سے تعارف لیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے منہاج یوتھ لیگ بہاولپور کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے تمام یوتھ اسمبلی ارکان سےحلف لیا اور ابتدائی بریفنگ دی۔ امجد جٹ مرکزی نائب صدر نے فن خطابت، جوانوں کو پیروں کا استاد کر مہم اور دعوتی سکلز پر ٹریننگ دی۔ منصور اعوان سیکرٹری جنرل نے تنظیمی ذمہ داریاں اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے *جوانوں کو پیروں کا استاد*مہم اور ’’اقبال اور آج کا نوجوان‘‘ کے عنوان پرخصوصی بریفنگ دی۔ اجلاس کا اختتام اسپیکر یوتھ اسمبلی نے اختتامی کلمات اور دعا سے کیا۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے یوتھ اسمبلی اجلاس کے انتہائی شاندار انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ بہاولپور کی پوری ٹیم کو خصوصاً مبارک پیش کی۔ اور خصوصی شیلڈ کا اعلان کیا۔

تبصرہ