منہاج یوتھ لیگ راجہ جنگ ضلع قصور کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب

منہاج یوتھ لیگ راجہ جنگ ضلع قصور کے زیراہتمام 23 فروری 2019ء کو راجہ جنگ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی، انکے ساتھ مرکزی یوتھ سوشل میڈیا کے ممبر محسن شہزاد بھی تھے۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہزاروں خطابات اور سینکڑوں کتب کی صورت میں امت مسلمہ کو عظیم تحفہ دیا لیکن اس کے بدلے زرہ برابر بھی معاوضہ اور اجرت نہیں لی بلکہ یہ سب کچھ صرف اور صرف اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رضا کے لیے کیا، اور یہی وہ مٹتی ہوئی قدریں تھی جو دوبارہ زندہ کیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس موقع پہ صدر منہاج یوتھ لیگ راجہ جنگ محمد حامد اور نائب صدر وقاص علی نے بھی خطاب کیا۔ آخر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ