شہر اعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کے ٹریننگ سیشن کا دوسرا روز

شہر اعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کا سالانہ ٹریننگ سیشن بعنوان ’’جوانوں کو میری آہ سحر دے‘‘ کا دوسرا سیشن عثمانی بلاک میں منعقد ہوا، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب کا تعارف پیش کیا۔ ٹریننگ سیشن میں نائب صدر عمر قریشی نے سوشل میڈیا ٹریننگ دی۔ ورکشاپ میں محمد ذیشان، محسن شہزاد ارشد علی مرزا، امجد ڈار، آصف جوئیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ