منہاج یوتھ لیگ گجرات کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ گجرات کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کی زیر صدارت گجرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ گجرات کے ضلعی ایگزیکٹو کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مدثر اقبال سٹی صدر قیصر چوہان، جنرل سیکرٹری عمر وڑائچ، راشد سیال، زاہد سیال اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مجلس نے منہاج یوتھ لیگ کے آئندہ ہونے والے مری، ایوبیہ، نتھیا گلی، ایبٹ آباد، خانپور ڈیم کے تنظیمی و تفریحی ٹوور 12، 13، 14 جولائی کے حوالے سے بریفنگ دی اورجملہ ایگزیکٹو ممبران کو تفریحی ٹوور میں بھر پور شرکت کی دعوت دی۔ نیز نوجوانوں کی فکری نظریاتی اخلاقی تربیت کیلئے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب پر مشتمل ملک بھر میں لانچ کیے جانے والے سٹڈی سرکل کا آغاز بھی کیا اور بریفنگ دی۔ منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کی ضلعی ایگزیکٹو کو یوتھ سٹڈی سرکل پیک تحفے کے طور پر پیش بھی کیا۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں