منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس

منڈی بہاؤ الدین:

منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین کی ضلعی ایگزیکٹو کا اجلاس منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین کے ضلعی ایگزیکٹو کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر فیاض احمد گجر جنرل سیکرٹری شبیر حسین سٹی صدر محمد ہارون، محمد وقاص، مرزا بلال اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مجلس نے منہاج یوتھ لیگ کے آئندہ ہونے والے مری، ایوبیہ، نتھیا گلی، ایبٹ آباد، خانپور ڈیم کے تنظیمی و تفریحی ٹوور 12،13،14 جولائی کے حوالے سے بریفنگ دی اور جملہ ایگزیکٹو ممبران کو تفریحی ٹوور میں بھر پور شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے نوجوانوں کی فکری نظریاتی اخلاقی تربیت کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب پر مشتمل ملک بھر میں لانچ کیے جانے والے سٹڈی سرکل کا آغاز بھی کیا اور بریفنگ دی۔ منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کی ضلعی ایگزیکٹو کو یوتھ سٹڈی سرکل پیک تحفے کے طور پر پیش بھی کیا۔

تبصرہ