منہاج یوتھ لیگ روجھان کا تنظیمی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ روجھان کا تنظیمی اجلاس مرکزی منہاج یوتھ لیگ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے تحصیلی اور یوسیز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ مرکزی صدر نے یوتھ سٹڈی سرکل کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور باقاعدہ یوتھ سٹڈی سرکل کا آغاز کیا۔

اختتام پر یوتھ سٹڈی سرکل گفٹ پیک منہاج یوتھ لیگ روجھان کی ٹیم کو بطور تحفہ گفٹ کیا۔ اس موقع پر مظہر علوی نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے یوتھ سٹڈی سرکل کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی۔ اجلاس میں محمود علی کو صدر اور ذوہیب مزاری کو جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ روجھان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

تبصرہ