منہاج یوتھ لیگ کراچی زون کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کراچی زون کا اجلاس 27 اگست 2019کو المنہاج زونل سیکریٹریٹ کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت مظہر محمود علوی (مرکزی صدر MYL پاکستان) نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔

اجلاس میں صدر MYL کراچی فہیم خان، جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت، سینئیر نائب صدر MYL کراچی بشیر خان مروت، نائب صدر MYL کراچی شاہد ملک، سیکرٹری ٹریننگ MYL کراچی مکرم مقصود، سیکرٹری انفارمیشنMYLکراچی صارم نور اور سیکرٹری ایونٹ MYL کراچی انور میمن نے بھی شرکت کی۔

یوتھ مظہر محمود علوی (صدر MYL پاکستان) نے اخلاقی اور روحانی تربیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کی بےحیائی اور بے راہ روی کے حملوں سے بچنے اور اسلاف کے راستے پر چلنے اور زیور علم سے اپنے آپ کو آراستہ کرنے کے لیۓ منہاج یوتھ اسٹڈی سرکل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کراچی بھر میں یوتھ اسٹڈی سرکل کو عام کرنے اور فوری طور پر یوتھ پارلیمنٹ اجلاس منعقد کرنے انعقاد کی ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر مکرم مقصود کو سیکرٹری یوتھ اسٹڈی سرکل کراچی کی ذمہ داری دی گئی اور ماہ ستمبر میں ہونے والے کراچی یوتھ پارلیمنٹ بعنوان آؤ ایک عزم کریں ایک کام کریں، کتاب دوستی کلچر عام کریں کی تیاری، مالیاتی، انتظامی اور دعوتی مہم کے لیے ٹاسک دیا گیا۔

تبصرہ