منہاج یوتھ لیگ ننکانہ تحصیل سید والا میں یوتھ سٹڈی سرکل کا آغاز

منہاج یوتھ لیگ ننکانہ تحصیل سید والا میں یوتھ سٹڈی سرکل کا آغاز ہوا، جس میں منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رواں ماہ کیلئے یوتھ سٹڈی سرکل میں مختص کتاب ’’ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ سے آغاز کیا گیا۔ تحصیلی اجلاس میں ضلعی صدر منھاج یوتھ لیگ ننکانہ محمد نعیم، تحصیل صدر محمد ندیم رائے تحصیلی اور مقامی یوسی کے عہدیداران کارکنان بھی موجود تھے۔

تبصرہ