نوجوان نسل سے متعلق فکری اور نظریاتی چیلنجز کا مقابلہ کتاب دوستی کلچر کے ذریعے کررہے ہیں: مظہر محمود علوی

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے گجرات کا تنظیمی وزٹ کیا اور منہاج یوتھ لیگ کی تنظیم کے ساتھیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوتھ سٹڈی سرکل کا اجرا بھی کیا گیا۔

اس موقع پر سلیم چشتی ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک گجرات، صدر منہاج یوتھ لیگ گجرات قیصر محمود، سیکرٹری انفارمیشن منہاج یوتھ لیگ گجرات علی رضا نت اور صدر منہاج یوتھ لیگ گجرات سٹی عمر وڑائچ بھی موجود تھے۔ آخر پر منہاج یوتھ لیگ گجرات کے ذمہ داران کو مرکزی صدر کی طرف سے یوتھ سٹڈی سرکل پیک بطور تحفہ دیا گیا۔

تبصرہ