کیا, گیا۔, محفل, میں, مرکزی, صدر, منہاج, یوتھ, لیگ, مظہر, محمود, علوی, نے, خصوصی, شرکت, کی۔, اس, موقع, پر, مہمان, قوال, نعیم, مبشر, عرف, ببی, خان, و, ہمنوا, نے, پرفارم, کیا۔, ">

منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفل سماع

منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد کے موقع پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان قوال نعیم مبشر عرف ببی خان و ہمنوا نے پرفارم کیا۔

محفل سماع میں منہاج یوتھ لیگ کے قائدین میں سے انعام مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MYL، محسن مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MYL، محمد ذیشان قادری مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ، محسن شہزاد مغل مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا، حاجی فرخ خان قادری صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور نے بھی شرکت کی۔

مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، سابق سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ طیب ضیاء اور منہاج یوتھ لیگ کے سینکڑوں نوجوانوں نے بھی محفل سماع میں بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ