منہاج یوتھ لیگ پنڈدادنخان غربی کے زیرِاہتمام سیمینار

منہاج یوتھ لیگ ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان غربی کے زیرِاہتمام کتاب دوستی کے کلچر کو عام کرنے کے لیے منہاج یوتھ لیگ کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہے زندگی کتاب دوستی کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ محمد انعام مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی سیمینار میں شریک ہوئی۔

انعام مصطفوی نے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علم اور عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وجہ سے مسلم امہ ایک ہزار سال تک پوری دنیا میں حکومت کرتی رہی۔ آج ان دونوں چیزوں سے امت کا اور نوجوانوں کا رشتہ کٹ گیا۔ ہمیں اس علمی تعلق کو بحال کرنا ہوگا، منہاج یوتھ لیگ کا یوتھ سٹڈی سرکل اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

تبصرہ