گوجرانوالہ: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام یوتھ لیڈر شپ ڈیویلپمنٹ کیمپ

منہاج القرآن

منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام یوتھ لیڈر شپ ڈیویلپمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فرسٹ ایڈ، آنلائن فری لانسنگ کے لیے ڈیجیٹل سکلز، پرسنالٹی ڈویلوپمنٹ اور پبلک سپیکنگ سکلز کو سکھایا گیا۔

کیمپ میں ریسکیو 1122 کے نمائندگان کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے گائیڈ لائن دی گئی۔ فری لانسنگ سکلز میں ڈیجیٹل مارکیٹ اور آن لائن بزنس کے حوالے حسن محی الدین CEO Upmerce نے شرکاء کو بنیادی طریقہ کار سکھائے اور نوجوان باقاعدہ رجسڑڈ بھی ہوئے۔

تقریب میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے پرسنالٹی ڈویلپمنٹ ٹریکر کے حوالے سے تربیتی سیشن دیا اور ساتھ ایک مکمل لائحہ عمل دیا کہ ایک شخص کیسے اپنی شخصیت کو ہمہ جہت شخصیت سازی میں بدل سکتا ہے۔

کیمپ میں رانا وحید شہزاد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے پبلک سپیکنگ سکلز کے حوالے بریفنگ دی۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے افضل گجر، رانا وقاص قادری، محمد شکیل شفیق، حامد محمود بٹ، عمران یوسف علوی، جملہ ضلعی، تحصیلی عہدیدران، ذمہ داران اور وابستگان کو مبارکباد دی۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ