منہاج یوتھ لیگ کا قائد ڈے تقریبات 2021ء پر آنلائن اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کے تمام مرکزی زونل نگرانوں اور زونل ٹیموں کا آن لائن مشترکہ اجلاس مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈہ پر بریف کیا۔

اجلاس میں مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ کی رفاقت سازی مہم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں آئندہ ماہ فروری میں ہونیوالی تقریبات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے جملہ زونل نگرانوں اور جملہ زونل ٹیمز نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ