منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کا آنلائن اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز اور نائب ناظمین کیساتھ آن لائن اجلاس مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان نے تمام شرکاء کو ویلکم کیا اور دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے منہاج یوتھ لیگ کی رفاقت سازی مہم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں ماہ فروری میں ہونیوالی تقریبات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد شیخوپورہ اور منڈی بہاؤ الدین کے نمائندگان کے ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز اور دیگر نائبین بھی شریک تھے۔

minhaj youth

تبصرہ