منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کا فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ

فلڈ ریلیف کیمپ

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے فیصل آباد اور دیگر شہروں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لگائے گئے کیمپس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔ ان شاء اللہ متاثرین کی بحالی تک یہ کام جاری رہے گا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں 200 سے زائد امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد میں بھی مصروف ہیں۔

فلڈ ریلیف کیمپ

فلڈ ریلیف کیمپ

فلڈ ریلیف کیمپ

تبصرہ