ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا: رانا وحید شہزاد
لاہور (4 اگست2025) تحریک منہاج القرآن (منہاج یوتھ لیگ) کے زیراہتمام 12 اگست 2025 (منگل) سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پودے لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ شجر کاری مہم 12 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہے گی۔
مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے شجر کاری مہم کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درختوں کی اہمیت و شجر کاری مہم کے سلسلے میں ملک کے تمام اضلاع میں تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ سیمینارز، واکس کے ذریعے عوام کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ شجر کاری سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے بلکہ یہ عمل صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ آنے والے ٹاپ تین ممالک میں شامل ہے۔ انسانی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور جنگلات بڑھانے ہوں گے۔ شجر کاری مہم کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے، درخت لگانا قومی فریضہ ہے ہر شہری کا کردار اہم ہو گا۔
تبصرہ