نگہ بلند، سخن دلنواز، جاں پرسوز
سرورق
 منہاج القرآن يوتھ ليگ
    سرورق  |  ہمارے بارے  |  سرگرمياں  |  آرٹيکلز  |  ہمارا رابطہ
   
   سرورق
   ہمارے بارے
   شیخ الاسلام
   تحریک منہاج القرآن
   سرگرمياں
   انٹرويوز
   آرٹيکلز
   ہمارا رابطہ
  عزمِ مصمم
یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتحِ عالم

Hits: 182,409


جوان پاکستان - آرٹيکلز
آرٹيکلز
ذات و سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پنہاں زندگی کا حقیقی شعور
ذات و سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پنہاں زندگی کا حقیقی شعور
تعلیم نسواں اور اسلام
علم دین اسلام کی بنیادوں میں سے ایک اہم بنیاد ہے۔ علم کی اس سے بڑھ کر کیا اہمیت بیان کی جا سکتی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے محبوب اور آخری نبی ا پر جب نزول وحی کی ابتدا فرمائی تو پہلا حکم ہی پڑھنے کا نازل فرمایا۔
یوم پیدائش شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
یوم پیدائش شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
عالمی سفیر امن : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
عالمی سفیر امن : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
اردو کمپیوٹر کی تشکیل - باتصویر
رمضان المبارک میں معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کا استقبال ماہ شعبان میں ہی روزوں کی کثرت کے ساتھ فرماتے تھے۔ جب رمضان المبارک شروع ہوتا تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولاتِ عبادت و ریاضت میں عام دنوں کی نسبت کافی اضافہ ہو جاتا۔ ذیل میں ہم رمضان المبارک میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چیدہ چیدہ معمولات بیان کرتے ہیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولاتِ رمضان پر عمل ہی ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے اور انہی معمولات کی روشنی میں ہی ہم اس مہینے کی برکتوں اور سعادتوں سے بہرہ یاب ہوسکتے ہیں۔
عمرہ کا طریقہ
مقررہ دنوں (یعنی اَیّامِ حج) کے علاوہ مخصوص عبادات کے ساتھ اﷲ تعالیٰ کے گھر کی زیارت کرنے کو عمرہ کہتے ہیں یعنی میقات سے احرام باندھنا، دو نفل نماز پڑھنا اور عمرہ کی نیت کے بعد تلبیہ، طواف، سعی اور حلق کرانا عمرہ کہلاتا ہے۔
اِسلام میں اِنسانی حقوق کا بنیادی تصوّر
اِنسانی حقوق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام، وقار اور مساوات پر مبنی ہے۔ قرآن حکیم کی رو سے اللہ رب العزت نے نوعِ انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔ قرآن حکیم میں شرف انسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حضرت آدم ں کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس طرح نسل آدم کو تمام مخلوق پر فضیلت عطا کی گئی۔
معجزہء معراج اور نظریہء اِضافیت
اﷲ رب العزت کی پیدا کردہ وسیع و عریض کائنات کچھ خاص اُصول و ضوابط کے تحت اپنے نظام کو قائم و دائم رکھے ہوئے ہے۔ یہی وہ اُصول ہیں جن کے بل بوتے پر کارگہ ِہستی رواں دواں ہے۔ قرآنِ کریم میں اﷲ تعالیٰ کا ارشادِ مبارک ہے کہ اُس کی سنت (یعنی نظام) نا قابلِ تبدیل ہے۔ یہی سبب ہے کہ آج لاکھوں نوری سال کی وسعت میں بکھرے کروڑوں ستاروں کی پیدائش، اُن کی موجودہ حالت، اُن کے مقناطیسی دائرہء کشش اور اُن میں پائے جانے والے بنیادی عناصر کے حوالے سے ماہرینِ فلکیات نے جتنی بھی تحقیقات کی ہیں، کائنات کے ہر ہر گوشے میں اُنھوں نے ایک خاص یگانگت پائی ہی، اور اس تلاش و جستجو سے اﷲ تعالیٰ کے فرمان ”فَلَن´ تَجِدَ لِسُنَّۃِ اﷲِ تَبدِیلاً“ (پس تم اﷲ کے نظام میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں پاؤ گے) کی تصدیق فراہم ہوئی ہے۔
اسلام....قیام امن کا سب سے بڑا داعی
امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کیلئے باہمی تعاون اور اشتراک عمل کی مختلف صورتیں بڑی اہمیت کی حامل قدریں ہیں لیکن یہ تعاون اور اشتراک عمل نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ہونا چاہئے اگر باہمی تعاون اور اشتراک عمل کی یہ قوت شیطانی ذہن کی طرف جھک جائے تو معاشرہ فتنہ و فساد، شر اور ظلم کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔
جمعۃ المبارک فضائل و مسائل
جمعۃ المبارک فضائل و مسائل، جمعہ یوم میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مقام محمود
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق و محبت سے معمور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی و تحقیقی خصوصی خطاب
مدر ڈے............ایک المیہ
سوچنے کی بات یہ ہے کہ آیا اس مدر ڈے سے یورپ خود کو ترقی یافتہ معاشرہ خیال کرتا ہے؟ کیا یورپی دنیا سال میں ایک دن ماں اور ایک دن باپ کے لیے مختص کر کے خود کو عالمی انسانی حقوق کا خود ساختہ چئمپین تصور کرتی ہے؟ کیا ماں باپ کا حق صرف ایک دن کا پیار سرخ پھول اور کچھ شفقت بھرے لمحے ہی ہیں؟
تحریک پاکستان میں قصور کا کردار
تحریک پاکستان میں قصور کا کردار
محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصلاح اعمال کا پیغام
ربیع الاول (محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصلاح اعمال کا پیغام)
تیرے بچپن کے دن
جھنگ کا شہر جس نے اس دھرتی کو کئی قابلِقدر شخصیات سے نوازا، اسی شہر میں 19 فروری 1951ء کو ایک بچہ پیدا ہوا جس شخص نے بھی اس بچے کی پیدائش کی بابت سنا، خوشی سے جھوم اٹھا۔ ہر کوئی خوش کیوں نہ ہوتا کیونکہ سب جانتے تھے کہ یہ کوئی معمولی بچہ نہیں بلکہ اللہ نے جو نعمت ہمیں عطا کی ہے اس کے حصول کیلئے کعبۃ اللہ میں دعائیں مانگی گئی اور لاکھوں آرزؤوں کا مرکز و محور تھا۔ اس بچے نے شعور کی منازل طے کرنا شروع کیں تو گھر کے پاکیزہ اورعلمی ماحول نے اسے وہ سب کچھ سکھانا شروع کر دیاجس کی تبلیغ اس نے آئندہ پوری ملتِ اسلامیہ کو کرنا تھی۔ اس بچے کے اسلاف اور بزرگوں کو دین، دینی علوم، روحانیت اور اسلامی تعلیمات سے گہری دلچسپی اور وابستگی تھی۔ اس ہر دلعزیز بچے کے والدِگرامی اپنے وقت کے جید عالم، محقق اور فاضل شخصیت تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ڈاکٹر تھے لیکن زندگی کا زیادہ تر حصہ دینی تعلیم کے حصول اور دوسروں کو اس سے مستفیض کرنے میں صرف ہوا تھا۔
فیضان خلق عظیم
رب ذوالجلال نے 19 فروری 1951ء کو امت مسلمہ کو بالعموم اور پاکستان کو بالخصوص وہ مسیحا عطا کیا جس کی ہر ہر سانس عشقِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار تھی، جس کے سامنے حسینی کردار ایک علمی معیار تھا۔ جس کے دل میں امتِ مسلمہ کو متحد کرنے کی لگن تھی۔ جو مصطفوی انقلاب کے نفاذ کا عزم لے کر آیا۔ جس کے کام کی بنیاد تمام تر مسلکی بنیادوں اور فرقہ واریت سے ہٹ کر تھی۔ جس کی زندگی کا مقصد احیائے اسلام اور غلبہ دین حق کی بحالی تھا۔ عیش و عشرت کی بجائے ریگزار کربلا سے گزرنا جس کی خواہش تھی۔ یہ وہ مسیحا تھا جس نے اس دور میں مجددانہ کردار ادا کرنا تھا۔ جس نے باطل سے نبرد آزما ہونا تھا اور امتِ مسلمہ کو پھر سے اتحاد و یگانگت کی لڑی میں پرونا تھا۔
تفسیر منھاج القرآن
یہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمہ گیر اپروچ، اجتھادی بصیرت اور احیائی انداز نظر ہے کہ دور حاضر میں جبکہ مسلم دنیا میں علوم کے لگے بندھے راستوں پر چلنا ہی کمال قرار دیا جا رہا ہے، آپ نے قرآن حکیم کی تفسیر کے باب میں وہ زاویہ نگاہ دیا جو آج ہمیں قرآن حکیم سے اخذ ہدایت کا وہ منھج عطا کرتا ہے جس میں دور حاضر کی جملہ چیلنجوں کا جواب مضمر ہے، اور یہ زاویہ نگاہ صرف آپ کا ہی طرہ امتیاز ہے۔
تاریخ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول‘‘ کا امتیازی مقام
سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوسری کتب سیرت سے ایک انفرادیت یہ ہے کہ سابقہ ارباب سیر نے آغاز ہی سیرت سے کیا ہے اس بات پر روشنی نہیں ڈالی کہ سیرت کیا ہے اور کیسے بنتی ہے؟ شیخ الاسلام کی سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتیازی مقام ہے کہ اس سلسلہ کی پہلی کتاب مقدمہ کے عوان سے ہے جس میں ایسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ آپ نے ’’ابتدائیہ‘‘ میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو قرآن و حدیث اور سیرت کی روشنی میں اجاگر کرنا ضروری قرار دیا ہے۔ سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے آپ نے ایک ایسا ہمہ جہت تصور متعارف کرایا ہے جو کہ بیک وقت نظروں اور عقلوں کو بھی مطمئن کرسکے اور دلوں اور روحوں کی بستی کو بھی سیراب کرسکے۔ آپ نے بعض سیرت نگاروں کی طرف سے سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی اور معجزانہ پہلوؤں سے انکار کو سیرت نگاروں کا المیہ کہہ کر اس کی مضبوط علمی گرفت کی ہے
دبستان خطابت
چرخ کہنہ سال نے کیسے خطابت کے شہسوار دیکھے۔۔۔ بزم گیتی نے کیسے کیسے نطق و گویائی کی درِ تابدار دیکھے۔۔۔ ’’علمہ البیان‘‘ شرفِ تکلم و گویائی اور شرف خطابت سے بہرہ ور کیا۔۔۔ ’’اِنَّ شُعَیْبًا کَانَ خَطِیْبُ الْاَنْبِیَآء‘‘ نے خطابت شعیب کو آفاقی استعارہ بنادیا۔۔۔ ’’فصل الخطاب‘‘ نے خطابت کو فن عظیم بنادیا۔۔۔ ’’عیال اللہ‘‘ کی ہدایت فراہمی کے لئے طبقہ اولین، انبیاء و مرسلین کو نطق ہائے بہترین عطا کئے گئے۔۔۔ انہیں انداز ہائے خطابت نے کنز کے ہمالہ بلا دیئے اور خوف و رجا کے چشمے بہا دیئے۔۔۔ حضور خواجہ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کی شب تاریک کو صبح نور سے بدلنے کو تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افصح العرب والعجم، خطیب اولین و آخرین ہوئے۔
1 2  >> آگے آخري

تلاش
اخباري تراشے
Lahore : 06 Sep , 05 Sep , 04 Sep , 02 Sep , 01 Sep , 31 Aug » مزيد
Karachi : 08-Sep, 03-Sep, 24-Aug, 24-Aug, 24-Aug, 23-Aug,
پريس ريليز
ملٹي ميڈيا
خطابات بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
میلاد النبی (ص) کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایمان افروز خطابات
تلاوت قرآن مجید - مختلف قراء کے 13 مکمل سیٹ
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پراثر خطابات، جن سےسیدنا امام حسین (ع) کا حقیقی پیغام بےنقاب ہوتا ہے۔
سیدنا صدیق اکبر (ر) کا مقام معیت و فنائیت
Copyright © 2006 - 2010, Youth Pakistan, All Rights Reserved.