قومی ہاکی ٹیم کی شکست پاکستان ہاکی کا سیاہ ترین دن ہے۔ عرفان یوسف

قومی کھیل کو سیاست لے ڈوبی، سابق اولمپئین کھلاڑیوں کو ہاکی کی بقا کیلئے گراؤنڈ میں آنا ہو گا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں قومی ہاکی ٹیم کی شکست پاکستان ہاکی کا سیاہ ترین دن ہے۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پاکستان ہاکی کے عالمی کپ کا نہ صرف بانی ہے بلکہ پہلے عالمی ہاکی کپ کی ٹرافی بھی پاکستان نے اپنی طرف سے دی اور کئی بار قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے سبز ہلالی پرچم سر بلند ہوا۔ آج ہاکی کے عالمی کپ کی دوڑ سے پاکستان ہاکی ٹیم کا باہر ہونا ساری قوم کے لئے دکھ اور اضطراب کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل کو سیاست لے ڈوبی اورمن پسند سلیکٹرز، کوچز اورکھلاڑیوں کی وجہ سے یہ کھیل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ عرفان یوسف نے کہا کہ ہاکی کے تمام سابق اولمپئین کھلاڑیوں کو ہاکی کے فروغ اور قومی کھیل کی بقا کیلئے گراؤنڈ میں آنا ہو گا تاکہ پاکستان ہاکی ٹیم دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کر سکے۔

تبصرہ