
لاہور: منہاج یوتھ لیگ پی پی 161 لاہور کی تنظیمِ نو کا اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی قیادت، ضلعی نمائندگان اور مقامی تنظیمی اراکین نے شرکت کی۔
مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے تنظیمی استحکام، مراکزِ علم کے قیام، اور منہاج یوتھ لیگ کے جاری پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں میں شعور، علم اور خدمتِ دین کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس نے تنظیمِ نو کے پراسس کو کنڈکٹ کیا اور نئے عہدیداران کے انتخابی مراحل کی نگرانی کی۔ اجلاس میں حاجی فرخ اعجاز خان کاکڑ (سابق صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور) نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کو خدمتِ دین اور وطن کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
تنظیمی عمل کے دوران منہاج یوتھ لیگ پی پی 161 لاہور کے لیے درج ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا:
محمد طلحہ بیگ (صدر منہاج یوتھ لیگ پی پی 161)
رضا المصطفیٰ (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ پی پی 161)
زین گجر (سینئر نائب صدر منہاج یوتھ لیگ پی پی 161)
عبدالمتین خان (ڈپٹی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ پی پی 161)
مرکزی قیادت نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے جذبۂ خدمت کو سراہا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




تبصرہ