منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل دینہ کا تنظیمی اجلاس

اتوار کی صبح تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے دفتر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت زین العابدین کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم نے کی۔ اجلاس میں یوتھ لیگ تحصیل دینہ کی تنظیم کے ساتھ یونین کونسل کی سطح کی تنظیمی نیٹ ورک کو پھیلانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور 6 اکتوبر کو چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آمد تک اِس ٹارگٹ کو مکمل کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلعی کوآرڈینیٹر کی طرف سے 26 ستمبر کو مرکزی جنرل سیکرٹری شعیب طاہر کی آمد کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ آخر میں تمام افراد نے عہد کیا کہ ان شاء اللہ مصطفوی انقلاب کے لئے اپنے قائد کے ہر حکم پر سر تسلیمِ خم کر کے گھر گھر اور ہر فرد تک پیغام پہنچاتے رہیں گے۔

تبصرہ