ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جرات مندانہ تصنیف ہے جس کا مطالعہ حکمرانوں اور ہر پاکستانی کو کرنا چاہیے‎

دہشت گردی کے خلاف طاہرالقادری کا فتویٰ انسانیت کی علمی و فکری رہنمائی کیلئے ہے‎
دہشت گردی سے پاکستان کا چہرہ مسخ کیا جا رہا تھا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی
انتہا پسندی اور دہشت گردی کا الاؤ انکے پر امن نظریات کی بارش سے ضرور سرد ہو جائے گا
ڈاکٹر طاہرالقادری مذہبی، سیکولر اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تاریخی کام کر رہے ہیں‎
ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64ویں یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بشارت جسپال اور چودھری افضل گجر کا خطاب

لاہور (23 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی ذمہ داری ملک تک نہیں پوری امت اور دنیا پر محیط ہوتی ہے انہیں اقتدار اور دولت کی طلب نہیں ہوتی۔ آج امت مسلمہ کے اہل علم میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو اللہ تعالیٰ نے انفرادیت دی ہے وہ ملک اور امت کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت میں سب سے منفرد اور یکتا دکھائی دیتے ہیں۔ دنیا انہیں امن عالم کے سفیر کے طور پر جانتی ہے اور یہ انکی شخصیت کی انفرادیت بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فکری اور عملی رہنمائی دینے اور امن کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں فیاض وڑائچ، راجہ ندیم، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، چودھری افضل گجر، ارشاد طاہر، حافظ غلام فرید و دیگر شریک تھے۔

بشارت جسپال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا وجود سراپا امن اور محبت ہے اس لئے انکے ادا کئے ہوئے ایک ایک لفظ سے انسانیت کیلئے محبت اور سلامتی کے رویے پھوٹتے ہیں، وہ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے آئیڈیل ہیں، انکی فکر اگلی کئی صدیوں تک مشعل راہ ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کی مشکلات، مسائل کے ادراک اور انکو حل کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا الاؤ انکے پر امن نظریات کی بارش سے ضرور سرد ہو جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف طاہرالقادری کا فتویٰ انسانیت کی علمی و فکری رہنمائی کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکل ترین دور ہے اور قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر اور تندرستی کیلئے دعا گو ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کا خاصہ یہ ہے کہ وہ اسلام کے حوالے سے پیدا کردہ غلط فہمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ مغرب کا ذہن بھی بدلتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان میں امید کی چند کرنوں میں سے روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کہا کہ پر امن معاشرے کی تشکیل کی جو ذمہ داری ڈاکٹر طاہرالقادری نے اٹھائی ہے پوری قوم انکے ساتھ ہے۔ بین المذاہب رواداری، برداشت اور امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری مذہبی، سیکولر اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تاریخی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب دہشت گردی سے پاکستان اور اسلام کا چہرہ مسخ کیا جا رہا تھا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی، انتہا پسندی اسلام اور پاکستان دونوں کیلئے زہر قاتل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جرات سے کام لے کر مٹھی بھر لوگوں کی زہریلی فکر سے انسانیت کو بچانے کا فریضہ انجام دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد کی ذات ایک ایسا ادارہ ہے جس پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا دنیا کے پانچ بر اعظموں تک پہنچ جانا ایسا امر ہے جو عقل میں نہیں آتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دے کر اس باب میں کام کرنے کے راستے کھول دیے ہیں۔ ان کا فتویٰ جرات مندانہ تصنیف ہے جس کا مطالعہ حکمرانوں اور ہر پاکستانی کو کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس صدی کے بڑے انسان ہیں، ایک ہزار کتابوں کے مصنف، 6 ہزار لیکچرز، 100 سے زائد ممالک میں تحریک کا پھیلاؤ، 7 سو سکولز، چارٹرڈ یونیورسٹی ہزاروں طلبہ طاہرالقادری کی تعلیم کے فروغ کیلئے کاوشوں کے گواہ ہیں ۔‎

تبصرہ