خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک کے 68 نمائندے منتخب ہوئے‎

مشکل حالات کے باوجود کے پی کے میں عہدیداروں کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے‎
ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈاپور کی کے پی کے عہدیداروں اور تنظیم کو مبارکباد

لاہور (2 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے صدر خالد محمود درانی نے خیبرپختونخوا میں ہونیوالے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے متعلق اپنی رپورٹ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں عوامی تحریک کے 68 جنرل کونسلرز منتخب ہوئے جن میں کسان، لیڈیز اور یوتھ کونسلرز کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، ویلج کونسلز میں 2 چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین بھی منتخب ہوا، رپورٹ کے مطابق ویلج کونسل میں کارکنان نے حصہ لیا جن کی کارکردگی اچھی رہی، کارکنان نے تحصیل ابیٹ آباد، ہری پور، تحصیل غازی، ضلع مانسہرہ، تحصیل پہاڑ پور، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں ویلج کونسل کی سطح پر انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا، مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مشکل اور نامساعد حالات میں ویلج کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے اور کامیابی حاصل کرنے پر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

تحصیل حویلیاں، ویلج کھولیاں میں چودھری گل فراز چیئرمین منتخب ہوئے، تحصیل ہری پور ویلج جنوبی ہری پور میں محمد اقبال چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ کھلابٹ میں محمد سعید قادری وائس چیئرمین منتخب ہوئے، کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں محمد ارشد قادری، فیضان بیگ، ملک عبدالرؤف، سجاول خان، چنگیز خان، رضوان خان، وراث خان، عاصمہ بی بی، ذوالفقار عباسی، اسرار تنولی، ملک بشیر، عتیق الرحمن، الطاف حسین شاہ، سعید قادری، زاہد شاہ، خالد پرویز، محمد اقبال، محمد سلیم، محمد فیاض، محمد ارشد، ملک عدنان، کفی الرحمان، نسرین بیگم، شمیم اختر، جہانگیر تنولی، محمد اسد، مشتاق حیدر زمان، زاہدہ بی بی، عبدالخالق، خلیفہ منظور، زاہد عبدالجلیل، گل سمد، مہناز بی بی، مسز مدثر، دلشادبی بی، ایم او تبرک، علی اصغر، سعید الزمان، غلام رحمن، شمس الدین، اشرف، صدام شاہ، طاہر شاہ، ذاکر حسین، شاہ فیصل، سید حسین شاہ، توقیر، خان بہادر، محمد ہاشم، محمد اشرف، زاہد خان نیازی، محمد ممتاز، حامد محمود، مسز سرفراز، رخسانہ نور، مسز شفیق، مسز غلام یٰسین، مسز غلام مجتبیٰ، پشاور سے حافظ عبید یوتھ کونسلر منتخب ہوئے اس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہری پور میں 4 لیڈی کونسلرز بھی منتخب ہو چکی ہیں۔ صوبائی صدر خالد درانی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دھرنے کے اختتام کے بعد پارٹی انتخابات اور تنظیم نو میں مصروفیت کی وجہ سے مناسب تیاری نہیں کی جا سکی تاہم ویلج کونسل کے انتخابات میں پارٹی کارکنان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‎

تبصرہ