منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سنڑل ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سنڑل یوتھ ایگزیکٹو (CYE) باڈی کا اہم اجلاس 13 اکتوبر 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سینئر نائب صدر حافظ شعیب طاہر، نائب صدر عمر قریشی ایڈووکیٹ، نائب صدر حافظ وقار قادری، نائب صدر ملک امجد چاند، نائب صدر امجد جٹ، سیکرٹری ویلفیئر اینڈ ایونٹ ملک عمران، سیکرٹری کوآرڈینیشن عصمت علی، سیکرٹری ٹریننگ ہارون ثانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد شعیب مغل، منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر کے صدر جواد نقوی، سیکرٹری ممبر شپ جنید کلیم، منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے صدر امجد ڈار، منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے صدر سید محسن شاہ، منہاج القرآن یوتھ خوشاب کے صدر ملک وقاص اور عرفان الحسن نیازی ایڈووکیٹ شریک تھے۔

اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تنظیمی نیٹ ورک، ضرب امن دستخطی مہم، پشاور تا کراچی ’ضرب امن سائیکل کارواں‘ اور منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والی تقریبات جیسے امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضرب امن دستخطی مہم کی عوامی سطح پر پذیرائی کے لیے ’ضرب امن کاروان‘ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

تبصرہ