عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ضرب امن دستخطی مہم کا لاہور میں آغاز

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ملک گیر ضرب امن دستخطی مہم دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ مظہر محمود علوی اور صدر یوتھ ونگ لاہور حاجی فرخ خان نے پی پی 139 اور 158 اور پی پی 160 میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مقامی تنظیمات کے ساتھ ملکر عوامی مقامات جا کر نوجوانون سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قرار داد امن پہ دستخط لیے۔

اس موقع پر یوتھ لیگ کے راہنماوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ ملک پاکستان سے اس وقت تک دہشتگردی اور انتہا پسندی مکمل خاتمہ ممکن نہیں جب تک دہشت گردوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انتہاپسندی کی سوچ اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ نہ ہو۔ صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ ضرب امن دستخطی مہم سے نوجوانوں کو قافلہ امن میں شامل کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کے دستخطوں پر مشتمل قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی یوتھ اور قوم دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف یکجا ہے۔

تبصرہ