گوجرانوالہ میں ضرب امن دستخطی مہم کا آغاز

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے گوجرانوالہ کا وزٹ کیا، جہاں ضرب امن دستخطی مہم مکمل کی۔ دو روزہ وزٹ کے دوران یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے کارکنان نے شہر میں ضربِ امن دستخطی مہم کے لیے لوگوں سے قرارداد امن پر دستخط لیے۔ اس موقع پر منصور قاسم اعوان نے مختلف جگہوں پر لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں قرارداد امن کے حوالے سے اگاہ بھی کیا۔ عوامی تحریک یوتھ ونگ نے قرارداد امن کو ملک گیر دستخطی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت ملک بھر سے زندگی کے مختلف شعبہ جات سے عوامی سطح پر دستخط لیے جا رہے ہیں۔

تبصرہ