سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ کا دورہ گوجرانوالہ و جہلم

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے 7 سے 10 جنوری 2017ء کو گوجرانوالہ اور جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضرب امن کی دستخطی مہم کے حوالے سے سرگرمیوں میں شرکت کی، کارکنان و عہدیداروں سے ملاقاتیں کی اور انہیں یوتھ ونگ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی۔

گوجرانوالہ۔ 7 جنوری 2017

گوجرانوالہ کا دو روزہ وزٹ 7 اور 8 جنوری کو ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ گوجرانوالہ میں تنظیم سازی، ممبرشپ، ضرب امن دستخطی مہم کا عمل تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

8 جنوری کو گوجرانوالہ پی پی حلقہ 91 کے دورہ میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیل کی تمام یوسیز سے یوتھ ونگ کے نمائندگان بھی موجود تھے، یہاں حلقے میں ضربِ امن دستخطی مہم کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دی گیئں۔

جہلم۔ 10 جنوری 2017

ضرب امن دستخطی مہم کے حوالے سے جہلم کے دو روزہ وزٹ میں یوتھ ونگ تحصیل جہلم کے ذمہ داران کا منصور قاسم اعوان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں جہلم کے ضلعی و تحصیلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ زین العابدین جٹ، امانت علی، خرم شہزاد اور دیگر ذمہ داران اجلاس میں شامل تھے۔ اس موقع پر جہلم میں ضربِ امن دستخطی مہم شروع کرنے، تنظیم سازی ممبرشپ کا عمل تیز کرنے کی ہدایات اور لائحہ عمل طے کیا گیا اور دستخطی مہم کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔

پی ڈی خان۔ (جہلم) 10 جنوری 2017

مرکزی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک یوتھ ونگ ضرب امن دستخطی مہم کے لیے 10 جنوری کو پنڈدادن خان ضلع جہلم گئے، جہاں انہوں نے ضربِ امن دستخطی مہم کی قیادت کی اور کارکنان کے ساتھ مارکیٹوں میں جا کر لوگوں کو ضرب امن دستخطی مہم کے حوالے سے ڈاکڑ طاہر القادری کا پیغام دیا۔ اس موقع پر دکانداروں اور عام لوگوں نے مہم میں دل چسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراہا۔

تبصرہ