عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ضرب امن دستخطی مہم کا اختتامی مرحلہ

انتہاپسندی، تکفیریت اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ملک گیر ضرب امن دستخطی مہم اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ دستخطی مہم میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے کارکنان معاشرے کے مختلف طبقات کے پاس جا کر انہیں سفیرِ امن ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغامِ امن پہنچاتے ہیں اور قراردادِ امن پر ان سے دستخط لیتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ میڈیا سیل کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت مہم لیہ، بہاولپور، ملتان، بہاولنگر، لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، سیالکوٹ، جہلم، پنڈدادن خان، چکوال، خوشاب، اٹک، ایبٹ آباد، پشاور، سکھر، جیکب آباد، کشمیر کے اضلاع سمیت مختلف شہروں میں جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان عوام الناس سے قرار داد امن پر دستخط لے رہے ہیں اور دہشت گردی میں ملوث حکمرانوں، جماعتوں اور اداروں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک و ملت کے خلاف ہر شازش کو بےنقاب کرنا اور انقلاب کے لئے ہمہ وقت جدوجہد جاری رکھنا اہل حق کی ذمہ داری ہے۔

جیکب آباد، سندھ

تبصرہ