یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر وقار قادری کا دورہ خیبر پختونخواہ

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک وقار قادری نے خیبر پختون خواہ کے اضلاع کا دورہ کیا۔ ماہ جنوری 2017 میں 20 روزہ تنظیمی دورہ کے دوران انہوں نے یوتھ ونگ تنظیمات کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لیے اہداف دیئے۔ دورے میں انہوں نے مختلف علاقوں میں یوتھ ونگ کی ضلعی و تحصیلی تنظیم سازی اور تنظیم نو بھی کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے کے پی کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، پشاور، مالاکنڈ، لوئر دیر، بنوں، نوشہرہ، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ضرب امن دستخطی مہم کا بھی آغاز کیا۔

تبصرہ