کراچی: قائد ڈے پر یوتھ ونگ کے خون کے عطیات

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کراچی سندھ کے زیراہتمام نوجوانوں نے 19 فروری 2017ء کو قائد ڈے پر بلڈ کیمپ لگا کر خون کے عطیات دئیے۔ نوجوانوں نے اپنے قائد سے تجدید عہد وفا کرنے اور سیہون شریف میں زخمیوں کیلئے حسینی بلڈ بنک میں خون کے عطیات دیئے۔ اس سے پہلے پاکستان عوامی تحریک شاہ فیصل ٹائون کے زیراہتمام سیمینار ’’تجدید عہد وفاء‘‘ سلمان فارسی اسلامک سینٹر میں ہوا۔

دریں اثناء شہر قائد میں مختلف مقامات پر قائد ڈے کی تقریبات کا انعقاد بھی ہوا۔ صدر، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی، بابا جزیرا، کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، لانڈھی، ملیر، گلشن حدید، سعود آباد، گلشن اقبال، نیو رضویہ، یونیورسٹی روڈ صفورہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، یوتھ ونگ، ویمن ونگ، طلباء ونگ، علماء ونگ، منیارٹی ونگ، منہاجنینر کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریبات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمر درازی، صحت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ PAT کراچی سندھ کی قائد ڈے تقریبات 10مارچ تک جاری رہیں گی۔

تبصرہ