قائد ڈے پر بلڈ ڈونیشن کیمپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ڈاکڑ طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے، جہاں منہاج القرآن کے کارکنان نے خون کے عطیات دیئے۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے کارکنان ہر سال بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کرتے ہیں۔

دریں اثناء کارکنان نے مختلف تقاریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے کیک کاٹے اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعائیں بھی کیں۔

تبصرہ