جہلم: یوتھ ونگ کی قلعہ روہتاس میں قائد ڈے تقریب

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جہلم میں قلعہ روہتاس پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2017ء کو ہوئی، جس میں تحصیل جہلم کے ذمہ داران کارکنان نے شرکت کی جبکہ منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل عوامی تحریک یوتھ ونگ مہمان خصوصی تھے۔

امانت علی، خرم منہاس، دستگیر قمر دیگر مہمانوں میں شامل تھے۔ منصور قاسم اعوان نے قائد انقلاب ڈاکڑ طاہر القادری کی 66 ویں سالگرہ پر تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور قائد کی قومی وبین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔ آخر میں آپ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور قلعہ روہتاس کے تاریخی مقام پر قائد ڈے کا پروگرام منعقد کرنے پر تحصیلی ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

تبصرہ