منہاج القران یوتھ لیگ کی 10 روزہ قائد ڈے تقریبات

منہاج القران یوتھ لیگ کی 10 روزہ قائد ڈے تقریبات پنجاب سندھ کشمیر خیبر پختون خواہ، بلوچستان کے تمام شہروں میں منعقد ہوئیں۔ یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین مظہر محمود علوی مرکزی صدر، منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل، ملک وقار قادری مرکزی سینئر نائب صدر، عصمت علی نائب صدر، ملک امجد چاند نائب صدر، انعام مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سیف اللہ خان بھنگر مرکزی نائب صدر اور دیگر مرکزی قائدین اور یوتھ لیگ کے علاقائی کارکنان و رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ان تقریبات میں شرکت کی۔

ان تقریبات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کےکیک کاٹے گئے اور قائد کی ملکی و بین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تمام تقریبات سادگی سے منائی گئیں اور اختتام پر دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القران یوتھ لیگ نے ملک بھر میں شاندار قائد ڈے تقریبات منعقد کرنے پر صوبائی، ضلعی تحصیلی ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ