کراچی: قائد ڈے پر یوتھ لیگ کی محفل سماع ’’رنگ طاہر‘‘

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام سفیرامن ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں محفل سماع ’’رنگ طاہر‘‘ 26 فروری 2017ء کو منعقد ہوئی۔ کراچی کے ناظم ایم جے قادری، رانا اسلم، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال قادری، راؤ کامران، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے صدر فیضان احمد، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی سسٹرز کی جنرل سیکرٹری منیبہ نصیر، عتیق چشتی، رانا اسلم، صفدر قریشی نے محفل سماع میں خصوصی شرکت کی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے صدر فہیم خان نے محفل سماع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن کے فروغ کے لئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔ امن پسندی کے فروغ کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری ضرب امن کے ذریعے ایسے افراد مہیا کرنا چاہتے ہیں جس سے معاشرے میں امن وآشتی کا پیغام پھیل جائے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری شاہد ملک، منہاج القرآن کراچی کے امیر قاضی زاہد حسین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ