لاہور: منہاج یوتھ لیگ پی پی 160 کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 160 لاہور کے زیر اہتمام 2 مارچ 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی انجینئر رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنما راجہ زاہد، تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر غلام فرید، پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر، غلام مرتضی علوی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، حاجی فرخ خان، عمر قادری اور مبین اقبال سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قائد انقلاب کی علمی و فکری خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے شیخ الاسلام کی 66ویں سالگرہ کا 66 پاؤنڈ کا کیک کاٹا۔ منصور قاسم اعوان نے پی پی 160یوتھ لیگ کے کارکنان کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کا اختتام قائد انقلاب کہ صحت وسلامتی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ