عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر کی شیخوپورہ، لاہور، سرگودھا اور میانوالی میں قائد ڈے تقریبات میں شرکت

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شیخوپورہ، لاہور، سرگودھا اور میانوالی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کی اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ مختلف مواقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے فکر و فلسفہ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغامِ امن کو فروغ دینے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

تبصرہ