لاڑکانہ: منہاج یوتھ لیگ کی یوم پاکستان پر ’تعمیرِ پاکستان کانفرنس‘

منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع لاڑکانہ کے زیراہتمام 23 مارچ 2017 کو لاڑکانہ میں ’تعمیرِ پاکستان کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے سرپرست قاری علی خان، تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ ڈویژن کے سابق کوآرڈینیٹر حفیظ اللہ شاہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ لاڑکانہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر امجد علی، حافظ یونس، رجب علی لارک اور منظور علی کھواڑ سمیت تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے شرکت کی۔

کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کی غرض و غایت روشن خیال، اعتدال پسند اور با اصول پاکستان کی تعمیر ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کا پہلا اور آخری مفاد ملک اور اٹھارہ کروڑ عوام ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تعمیر ہے اور قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے سے متفق ہے۔ وقت آئے گا جب پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت میں کھڑی ہوگی۔

تبصرہ