میانوالی: کالاباغ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کا دو روزہ ’یوتھ لیڈرشپ کیمپ‘

منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے زیر اہتمام 29 سے 30 اپریل 2017 کو کالا باغ میں ’یوتھ لیڈرشپ کیمپ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، سیکریٹری جنرل منصور قاسم اعوان، شمالی پنجاب کے صدر عرفان الحسن خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری چوہدری زین جٹ اور نائب صدر امجد اقبال ڈار سمیت شمالی پنجاب کے اضلاع سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدور شریک تھے۔ کیمپ میں تربیتی نشستوں کے علاوہ صوفی نائٹ اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کیمپ کے اختتامی سیشن میں شرکاء میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ