منہاج یوتھ لیگ لاڑکانہ کی عید ملن پارٹی

منہاج القرآن یوتھ لیگ لاڑکانہ نے عید الفطر کے چند روز بعد عہدیداروں کے لیے عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سینئر نائب صدر سیف علی خان بھنگر مہمان خصوصی تھے۔ گھوٹکی سے سید زاہد علی شاہ، منہاج القرآن کے مقامی رہنماء حافظ یونس، لاڑکانہ کے ڈویژنل کوارڈینیٹر حفیظ اللہ شاہ، یوتھ لیگ سے سید دانش، قاری علی خان، جنید سومرو، محمد ابراہیم اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔

اس موقع پر تمام عہدیدراوں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی۔ کھانے کے بعد پارٹی کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ