سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ منصور قاسم اعوان کی سالگرہ تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی ٹیم کی جانب سے شہراعتکاف 2017ء میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی 23 جون کو سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین اور کراچی یوتھ ٹیم کے علاوہ اعتکاف میں شریک یوتھ کے تمام ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر علوی نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شرکاء نے منصور قاسم اعوان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں