سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ کا پنجاب کی تحصیلات و اضلاع کا دورہ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے 18 تا 23 جولائی 2017ء پنجاب کے مختلف اضلاع و تحصیلات کا دورہ کیا، دورے میں فیصل آباد ڈویژن کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، لالیاں، جڑانوالہ اور فیصل آباد شامل تھا۔

وزٹس کے دوران یوتھ ونگ کے مقامی کارکنان و ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ اہداف دیے بھی گئے۔ منصور قاسم اعوان نے یوتھ کے ذمہ داران کو آئندہ الیکشن کی تیاری اور 14 اگست 2017ءکو جیوے پاکستان یوتھ موٹر سائیکل ریلیاں ہر ضلع میں منعقد کرنے کی ہدایات دیں۔ وزٹس کے دوران گوجرہ، شور کوٹ، احمدپورسیال، اکڑیانوالہ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔ انہوں نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ